: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ماسکو،15مارچ(ایجنسی) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے شام میں تعینات اپنی فوج کو منگل سے ملک کے 'اہم حصے' سے جزوی انخلاء کا حکم دیا ہے. آج سے آہستہ آہستہ فوج وہاں سے ہٹنا شروع کر دے گی. اس فیصلے پر پوٹن نے کہا کہ جس مقصد سے فوج کو وہاں تعینات کیا گیا تھا، تقریبا مکمل ہو چکا ہے. صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایات پر روسی فوجی دستوں نے شام سے اپنے جزوی انخلاء کا آغاز کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق روسی فوجی طیاروں کا
پہلا گروپ شام سے واپس روس روانہ ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے بتایا تھا کہ صوبے الاذقیہ میں حميميم کے فوجی اڈے پر ٹیمیں طیاروں کو روس واپسی کے لیے تیار کر رہی ہیں اور فوجیوں نے ساز و سامان لادنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے پوٹن کے فرمان پر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے تھے۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے پیر کے روز غیر متوقع طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ منگل سے شام میں موجود روسی فوجی دستوں کے ایک بڑے حصے کا انخلاء شروع ہو جائے گا۔